انٹرنیشنل

سعودی عرب کو اس کے زوال کی خبر سنادی گئی

کورونا کی وبا نےدُنیا کےتمام ترقی یافتہ اورترقی پذیرممالک کی معیشتوں کوبہت زیادہ مالی نقصان پہنچایا ہے

کورونا کی وبا نےدُنیا کےتمام ترقی یافتہ اورترقی پذیرممالک کی معیشتوں کوبہت زیادہ مالی نقصان پہنچایا ہے،کئی ممالک کی ایئرلائنزاور مالیاتی ادارے بھی تباہی کےدہانےپرپہنچ چکےہیں۔ سعودی مملکت کی تیزی سےترقی کرتی معیشت کوبھی اس عالمی وبا نےبُری طرح متاثر کیا ہے۔ سعودی عرب کورواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 29 ارب ڈالرکا خسارہ ہوا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سےپیش گوئی کی گئی ہے کہ سعودی عرب کی معیشت6.8 فیصد سُکڑے گی جس کا مطلب ہےکہ سعودی معیشت اگلےچند ماہ کے دوران مشکل دورسےگزرے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ چیلنج عالمی مالیاتی ادارے کےزیراہتمام ورچوئل فورم میں مباحثےکےدوران سامنے آیا جس میں محمد الجدعان اورآئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹیلینا جارجیفا موجود تھیں۔سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان نےمعاشی گراوٹ سے متعلق عالمی مالیاتی فنڈ کی پیشگوئی کومسترد کیا ہے۔

Back to top button