انٹرنیشنل

کینیڈا میں مسجد کے نگران کو شہید کر دیا گیا

کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کی ایک مسجد کے نگران کو چھری کے وار کر کے شہید کر دیا گیا۔

ٹورنٹو پولیس کے مطابق مسجد کے نگران پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ نماز کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے، حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گیا۔انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن آف ٹورنٹو کے اندر باہر سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ منافرت پر مبنی جرم ہے یا واردات کی کوئی اور وجہ ہے؟ مشتبہ حملہ آور درمیانی جسامت کا تھا اور اس نے کالے رنگ کی ہوڈی اور ڈارک رنگ کی پینٹ پہن رکھی تھی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن نے مسجد کے باہر ہونے والے قاتلانہ حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم کمیونٹی کے افراد حملے کے حوالے سے کسی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کریں کیونکہ معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔

Back to top button