انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

دنیا کی سپرپاورامریکا کی اہم شخصیات کی جان کوخطرہ

دنیا کی سپرپاورامریکا کی اہم شخصیات کی جان کوخطرہ،مخالفوں نےٹرمپ اورجوبائیڈن کوبھی نشانےپررکھ لیا

دنیا کی سپرپاورامریکا کی اہم شخصیات کی جان کوخطرہ،مخالفوں نےٹرمپ اورجابائیڈن کوبھی نشانےپررکھ لیا، امریکا کی ایک اہم سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ روس، چین اورایران سے تعلق رکھنے والے ہیکرزامریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ اوران کےحریف صدارتی امیدوارجوبائیڈن سےتعلق رکھنے والے افراد کی جاسوسی کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق جو بائیڈن کی صدارتی مہم کی ایڈوائزری فرمز (مشاورتی اداروں) کو مائیکروسافٹ نے خبردار کیا ہے کہ جن ہیکرز نے 2016 میں امریکی انتخابات کے دوران ہیکنگ کی تھی۔ وہ اب دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کے دعوے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اورجو بائیڈن کے مشیر دنیا بھر میں ʼڈیجیٹل جاسوسوں کے نشانے پر ہیں۔مائیکروسافٹ کی کسٹمر سیکیورٹی کے نائب صدر ٹام برٹ نے کہا ہے کہ جس گروپ پر 2016 میں ہلری کلنٹن کی ای میلزہیک کرنے کا الزام ہے، اس کا تعلق روسی ملٹری انٹیلی جنس سے بتایا جاتا ہے۔

Back to top button