انٹرنیشنل

بھارت: 105 سالہ خاتون نےکورونا کوشکست دیدی

کرناٹکا میں 105 سالہ دادی کا کھانسی اوربخارہونےکےسبب کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جوکہ مثبت آیا

بھارتی میڈیا کےمطابق کرناٹکا میں 105 سالہ دادی کا کھانسی اوربخارہونےکےسبب کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جوکہ مثبت آیا جس پرمذکورہ خاتون نےاسپتال جانےکےبجائےگھرمیں ہی اپنےپوتےسےعلاج کرانےکا فیصلہ کیا۔ اُن کا پوتا مقامی اسپتال میں ڈاکٹرہے۔ معمرخاتون کے پوتےڈاکٹرسری نیواس نےمیڈیا کوبتایا کہ دادی اسپتال نہ جانےپربضد تھیں، انہیں شوگریا کوئی اوربیماری نہیں تھی۔ اس وجہ سےگھرہی میں سمٹومیٹک ٹریٹمنٹ کی اوردادی جلد ہی صحت یاب ہوگئیں۔ ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا ہے۔

صحت یاب ہونےوالی 105 سالہ خاتون کےشہرکوپال میں 8 ہزار 802 کورونا کیسزہیں اور 186 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ ریاست کرناٹکا میں 4 لاکھ 49 ہزارکورونا کےکیسزسامنےآئےہیں اور 7 ہزار 161 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ واضح رہےکہ بھارت میں مجموعی طورپر 47 لاکھ مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہےاور 78 ہزارسے زائد ہلاکتیں ہیں جس کی وجہ سے بھارت اس موزی وبا سےمتاثرہونے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے اورایک دن میں 94 ہزارکیسزسامنےآنےکا عالمی ریکارڈ بھی بھارت کے پاس ہے۔

Back to top button