انٹرنیشنل

بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کی حالت ایک بارپھرخراب

کورونا سے صحتیاب ہونے والے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کی حالت ایک بار پھرخراب ہوگئی

کورونا سے صحتیاب ہونے والے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کی حالت ایک بار پھرخراب ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کےمطابق وزیرداخلہ امیت شاہ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس کے باعث انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) میں داخل کرادیا گیا ہے۔ ہسپتال میں انہیں گزشتہ رات کو داخل کرایا گیا تھا تاہم حکومتی سطح پر اس حوالے سے کوئی وضاحتی بیان نہیں جاری کیا گیا۔ امیت شاہ کا کورونا ٹیسٹ بھی لیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی امیت شاہ کو کوروناوائرس سے متاثر ہونے پر ایمز میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد میدانتا کے ہسپتال میں ان کا علاج ہوا اور 13 دن تک زیر علاج رہنے کے بعد ان کو گھر بھیجا گیا تھا۔ اس معاملے پر ابھی تک کوئی ہیلتھ بلیٹن جاری نہیں کیا گیا ، حکام کی جانب سے آج شام تک اس معاملے پر اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے وزیر داخلہ کی صحت کے حوالے سے تفصیلی بیان جاری نہیں ہوگا بلکہ بنیادی معلومات ہی فراہم کی جائیں گی۔

Back to top button