انٹرنیشنل

ترکی پربھونکنا بند کرو،صدراردگان کی فرانسسی صدرپرچڑھائی

ترک صدرنے بتایا کہ ترکی ایک خودکفیل ملک ہے۔اب ہم آئی ایم ایف کےہاتھوں میں نہیں ہیں

ترک صدررجب طیب اردوان نےیونان کیساتھ کشیدگی کےمعاملےپرفرانسیسی صدرکوانتباہی اندازمیں کہا ہےکہ ترک قوم اورترکی پرآوازیں کسنےسےبازآجاؤ۔ رجب طیب اردوان نےڈیموکریسی وفریڈم جزیرے پرقومی ارادہ سمپوزیم سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ میکرون میری ذات پرانگلیاں اٹھانےسےپرہیزکرو۔ تم تاریخ کی معلومات سےعاری ہواوراپنےملک کی تاریخ سےبھی ناواقف ہو۔ ترک قوم اورترکی پرآوازیں کسنےسےبازآجاؤ۔انہوں نےیونان کوبھی کہا کہ وقت آنےپرہمسایہ،ہمسایہ کہتےپھرتےہو۔ توپھرہمسایہ گیری بھی کرو،غلط راستے پرمت بھٹکو، اگراس پرمصررہو گےتو پھرعالمی سطح پرتنہا رہ جاؤگے۔ ترک صدرنے بتایا کہ ترکی ایک خود کفیل ملک ہے۔ اب ہم آئی ایم ایف کےہاتھوں میں نہیں ہیں، یہ ملک ایک مضبوط سطح کا حامل ہے۔

Back to top button