انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

طالبان نے امریکا کی سب سے بڑی خواہش پوری کر دی‘ ٹرمپ کی جانب سے بھی نوازشات کی برسات، تمام مسائل حل

طالبان نے امریکا کو افغانستان سمیت دنیا بھر میں داعش اور القاعدہ کے خاتمہ میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروا دی

طالبان نے امریکہ کی سب سے بڑی خواہش پوری کر دی جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سے بھی نوازشات کی برسات شروع ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں ہونے والے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں طالبان نے امریکا کو افغانستان سمیت دنیا بھر میں داعش اور القاعدہ کے خاتمہ میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ مذاکرات میں طالبان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ افغانستان سے داعش کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ افغان طالبان کی یقین دہانی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں افغانستان میں حکومت سازی کے عمل میں شریک ہونے کی دعوت دے دی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ طالبان نے افغانستان میں اسلامی نظام حکومت کے نفاذ کا مطالبہ کیا تھا جیسے تسلیم کر لیا گیا ہے۔

Back to top button