انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

ٹرمپ اور مودی میں دوستی ختم، وجہ بھی سامنے آگئی‘ بھارت کا قطرمذاکرات میں شامل نا کرنے پر یوٹرن

بھارت کو افغانستان میں بطور مبصر شامل نہیں کیا گیا اور بھارت کی نسبت مکمل طور پر پاکستان کو اہم کردار ادا دیا گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی میں اختلافات کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد بھارت نے قطر مذاکرات میں شامل نہ کرنے بڑا یوٹرن لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے امریکی صدر سے شکوہ کیا تھا کہ انہیں افغانستان میں بطور مبصر شامل نہیں کیا گیا اور بھارت کی نسبت مکمل طور پر پاکستان کو اہم کردار ادا دیا گیا۔ بھارت نے امریکی صدر کو یہ وارننگ بھی دی کہ بھارت امریکا سے اپنے سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کا رکھتا ہے۔ واضح ہو کہ قطر میں جاری افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں بھی بھارت کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی وزیر خارجہ نے ویڈیو لنک پر مذاکرات کے شرکاء سے خطاب کیا تھا۔

Back to top button