انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج پرحملہ،دو اہلکارزخمی

سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم حملہ آوروں نےبھارتی فوج کی گاڑی پردھاوا بول دیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فوجیوں نے داخلی وخارجی راستوں کو بند کرکےسرچ آپریشن کیا جس کے دوران نامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی فوج کی گاڑی پر دھاوا بول دیا۔ بھارتی فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

بھارتی فوج کی مزید نفری نےعلاقےکومحاصرے میں لےلیا ہےاورسرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ زخمی ہونےوالےاہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہےکہ چند روز قبل بھارتی فوج کی گاڑی بارودی سرنگ سےگزرگئی جس پرزورداردھماکا ہوگیا اور میجرسمیت دواہلکارشدید زخمی ہوگئےتھےجن میں سےایک اہلکارنےدوران علاج اگلےروزدم توڑدیا تھا۔

Back to top button