انٹرنیشنل

مزید کتنے عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار، ٹرمپ نے بڑا سچ بے نقاب کر دیا

مشرق وسطی کے ممالک تنازعات کی صورتحال سے تنگ آ چکے ہیں، شاہ سلمان اور ولی عہد سے بھی بہت مفید گفتگو ہوئی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا سچ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 یا6 مزید عرب ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے مزید کئی ممالک تیار ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان ممالک سے بات چیت جاری ہے، ان ممالک کی تعداد پانچ یا چھ ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کے ممالک تنازعات کی صورتحال سے تنگ آ چکے ہیں، سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی بہت مفید گفتگو ہوئی ہے، کچھ دنوں میں بہت اچھی باتیں سامنے آئیں گی۔

خیال رہے کہ امریکی ثالثی میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے قیام کے لیے امن معاہدہ کیا تھا جس پر دستخط کی تقریب آج وائٹ ہاس میں ہوئی۔ معاہدے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے، اس سے پہلے مصر 1979 اور اردن 1994 میں اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں۔

Back to top button