انٹرنیشنل

بشار الاسد کو قتل کروانا چاہتا تھا،ٹرمپ کا انکشاف

صدرڈونلڈ ٹرمپ نےانکشاف کیا کہ وہ 2017 میں شام کےصدربشارالاسد کومروانا چاہتےتھے

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےانکشاف کیا کہ وہ 2017 میں شام کےصدربشارالاسد کومروانا چاہتےتھےلیکن اُس وقت کےوزیردفاع جیمزمیٹس نےایسا کرنےسےروک دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کے ایک پروگرام میں صدرٹرمپ نے انکشاف کیا کہ میں شامی صدر بشار الاسد کو راستے سے ہٹا دینا چاہتا تھا جس کیلیے منصوبہ تیار تھا لیکن کم ہمت وزیر دفاع جیمز میٹس آڑے آگئے اور ہم اس پر عمل درآمد نہیں کراسکے۔ یہ تقریبا وہی بات ہے جیس کا واشنگٹن پوسٹ کے صحافی باب ووڈورڈ نے اپنی کتاب ’’فیئر: ٹرمپ ان دی وائٹ ہاؤس‘‘ میں 2018 کو انکشاف کیا تھا اور تب صدر ٹرمپ نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ( بشار الاسد کو قتل کرنے ) پرکبھی غور بھی نہیں کیا گیا تھا۔

ٹرمپ نے صدربشارالاسد کو قتل کرنے کا انکشاف سابق وزیردفاع جیمزمیٹس کونیچا دیکھانےکےلیےکیا، صدرٹرمپ آئے دن اپنے بیانات میں جیمز میٹس کوتنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ یہ وہی جیمز میٹس ہیں جب انہیں وزیردفاع مقررکیا گیا تھا تو ڈونلڈ ٹرمپ نے زمین و آسمان کی قلابیں ملاتے ہوئے انہیں ’’ عظیم آدمی‘‘ کے طور پرسراہا تھا۔ اپریل 2017 میں شام کےصدرپربشارالاسد پر کیمیائی حملوں کے الزامات سامنےآنے پرصدرٹرمپ نےکہا تھا کہ امریکی فوجیوں کوچاہیےکہ وہ بشار الاسد پرحملہ کرکےقتل کردیں۔

Back to top button