انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

مقبوضہ کشمیر کو ہندو ریاست بنانے کے لئے بھارتی منصوبہ شروع’ مودی سرکار کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا سامنے بے نقاب ہوگیا

قابض بھارتی فوج نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے ریاستی طاقت کا مظاہرہ کیا اورنہتے شہریوں پرربڑکی گولیاں برسائیں اورآنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

مقبوضہ کشمیر کو ہندو ریاست بنانے کے لئے بھارتی منصوبہ شروع ہوگیا ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سرکار کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا سامنے بے نقاب ہوگیا

میڈیا کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کا پہلا واقعہ سوپورمیں پیش آیا جہاں قابض بھارتی فوج نے تجرشریف کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران عرفان احمد نامی نوجوان کوحراست میں لے لیا اوررات گئے نوجوان کی تشدد زدہ لاش پھینک گئے۔ اسی طرح ضلع بارہ مولا کے علاقے اڑی میں بھی سرچ آپریشن کے دوران ایک اورکشمیری نوجوان کوگولیاں مارکرشہید کردیا گیا۔ شہید ہونیوالے نوجوان کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی جب کہ لاش کولواحقین کے حوالے کرنے سے انکارکردیا گیا۔ ایک ہی دن میں ایک ضلع میں دونوجوانوں کی شہادت پرعلاقہ مکینوں نیشدید احتجاج کیا اوربھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ قابض بھارتی فوج نے مظاہرین کومنتشرکرنیکے لییریاستی طاقت کا مظاہرہ کیا اورنہتے شہریوں پرربڑکی گولیاں برسائیں اورآنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

Back to top button