انٹرنیشنل

سعودی حکومت نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، روضہ رسولؐ کھولنے کا اعلان کر دیا

2 ہفتوں بعد یکم ربیع الاول کو زائرین مسجد نبویﷺ میں نماز ادا کرنے کے ساتھ روضہ رسول ﷺ پر درود سلام بھی پیش کرسکیں گے

سعودی حکومت نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے روضہ رسولﷺکو یکم ربیع الاول سے زائرین کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انتظامیہ حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 ہفتوں بعد یکم ربیع الاول کو زائرین مسجد نبویﷺ میں نماز ادا کرنے کے ساتھ روضہ رسول ﷺ پر درود سلام بھی پیش کرسکیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں نماز کی ادائیگی اور روضہ اطہرﷺ کی زیارت کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت لینا ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زائرین حفاظتی تدابیر سمیت سماجی فاصلے اور ہدایات پر عمل کے پابندہوں گے اور روضہ اطہرﷺ میں گنجائش کے مطابق 75 فیصدلوگوں کو داخلیکی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث 7 ہفتوں بعد کل سے عمرہ کی ادائیگی کا بھی آغاز ہورہا ہے۔حرم شریف میں داخلے اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے بھی اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت لینا ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں صرف عمرہ کا اجازت نامہ جاری کیا جارہا ہے، 4 اکتوبر کو پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے شہری اور وہاں مقیم غیر ملکیوں میں سے 6 ہزار افراد عمرہ ادا کریں گے جب کہ یکم نومبر سے محکمہ صحت کی منظوری سے مخصوص ممالک کے شہری بھی عمرہ ادا کرسکیں گے۔

Back to top button