انٹرنیشنل

آذربائیجان کا مزید 7 علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنےکا دعویٰ

آذربائیجان اورآرمینیا کےدرمیان متنازع ریجن نگورنوکاراباخ میں جھڑپوں میں تیزی آگئی

آذربائیجان اورآرمینیا کےدرمیان متنازع ریجن نگورنوکاراباخ میں جھڑپوں میں تیزی آگئی۔ آذربائیجان نےمزید 7 علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔ دونوں ممالک کےدرمیان 8 روزسےجاری جھڑپوں میں اب تک 230 اموات ہوچکی ہیں۔ کاراباخ ریجن میں فریقین نے ایک دوسرے کوبھاری نقصان پہنچانےکا دعویٰ کیا ہے۔ مزید علاقے قبضےمیں لینےکےبعد آذربائیجان کےصدرنےملٹری کمانڈرکومبارک باد دی۔ آذربائیجان کےدارالحکومت باکومیں شہریوں نےسڑکوں پرنکل کرجشن منایا۔ آرمینیائی وزیرِاعظم کا کہنا ہےکہ ان کےملک کو’فیصلہ کن لمحے‘ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ کاراباخ میں آرمینیائی اورآذری افواج کے مابین لڑائی تیز ہوتی جا رہی ہے۔

Back to top button