انٹرنیشنل

کورونا کےاگلےکچھ ماہ خطرناک،برطانوی وزیراعظم کا دعویٰ

وزیرِاعظم بورس جانسن نے ان خیالات کا اظہار برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا

برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے اگلے کچھ ماہ ناہموار رہیں گے، موسم سرما بہت سخت ہوسکتا ہے۔ موسم بہار میں صورتحال بالکل مختلف ہوجائے گی۔  وزیرِاعظم بورس جانسن نے ان خیالات کا اظہار  برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کی پریشانیوں سے آگاہ ہیں لیکن ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کر کے وائرس کو کمزور کرنا ہے۔ معیشت چلانے کے لیے ہمیں توازن قائم کرنا ہے جس کی ہم کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ جب تک کورونا کے پھیلاؤ کی شرح کم نہیں ہوجاتی پابندیاں جاری رکھنا ضروری ہے، برطانیہ میں گذشتہ روز 12 ہزار 8 سو سے زائد کی ریکارڈ تعداد میں کورونا متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد اور  اموات 42 ہزار 3 سو ہیں۔

Back to top button