انٹرنیشنل

آرمینیا کا آزربائیجان کے شہری علاقے میں راکٹ حملہ

کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اورآرمینیا نے آزربائیجان کےشہری علاقے میں راکٹ حملے کیے ہیں

آزربائیجان اور آرمینیا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اورآرمینیا نے آزربائیجان کےشہری علاقے میں راکٹ حملے کیے ہیں، جس سے 1 شہری جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ آزربائیجان کے حکام کے مطابق جوابی حملے میں آرمینیا میں اس کی فوجی تنصیبات کو براہ راست نشانہ بنایا جائے گا۔ ادھر خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرمینیا نے آزربائیجان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔ نگورنو کاراباخ کے حکام کا کہنا ہے کہ  نگورنو کارا باخ فورسز نے آزربائیجان کی ملٹری ایئربیس کونشانہ بنایا ہے، شہری آبادی کونشانہ بنانے کے لیے حملے روک دیے تھے۔ دوسری جانب ترکی نے آرمینیا کی جانب سے آزربائیجان میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ ترک وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ شہری آبادی پر حملے آرمینیا کا غیرقانونی طرزِ عمل ہے۔ واضح رہے کہ آرمینیا اور آزربائیجان کے درمیان متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں گذشتہ اتوار سے جھڑپیں جاری ہیں۔

Back to top button