انٹرنیشنل

فرانس: حکومت کا کورونا پابندیاں سخت کرنےکا فیصلہ

وائرس کےکیسزمیں تیزی سےاضافےکےبعد فرانسیسی حکومت نےپیرس میں کورونا پابندیاں سخت کرنےکا فیصلہ کرلیا

فرانس میں کورونا وائرس کےکیسزمیں تیزی سےاضافےکےبعد فرانسیسی حکومت نےپیرس میں کورونا پابندیاں سخت کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ فرانسیسی میڈیا کےمطابق پیرس میں پیرسےبارزاورکیفےبند ہونگے،جبکہ سماجی تقریبات پربھی پابندی ہوگی۔ فرانسیسی وزیرصحت نے کہا ہےکہ کیسزمیں اضافہ ہوتا رہا توپابندیاں لگانےکےسوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ فرانسیسی میڈیا کےمطابق گزشتہ روزفرانس میں تقریباً 17 ہزارنئےکیسزرپورٹ ہوئےہیں۔ فرانس میں کوروناکیسزکی تعداد 6 لاکھ سےزائد ہےجبکہ ہلاکتیں 32 ہزارسےزیادہ ہوگئی ہیں۔

Back to top button