انٹرنیشنل

افغان صوبےمیں گورنر کےقافلےپرحملہ، 4 افرادہلاک

افغان صوبےلغمان کےگورنر کےقافلےپربم حملےکےنتیجےمیں 4 افرادہلاک اور 20 زخمی ہوگئے

افغان میڈیا کےمطابق صوبےلغمان کےگورنررحمت اللہ یارمل کا قافلہ گیسٹ ہاؤس سےآفس کی جانب جارہا تھا کہ اس دوران گاڑی کےقریب بم دھماکا ہوا جس کےنتیجےمیں 4 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئےتاہم افغان حکومت کی جانب سےابھی تک ہلاکتوں یا کسی کےزخمی ہونےکی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب ترجمان گورنرنےبھی قافلےپربم دھماکےکی تصدیق کرتےہوئےکہا ہےکہ گورنررحمت اللہ یارمل حملےمیں مکمل محفوظ ہیں تاہم دیگرافراد کےجانی نقصان کا خدشہ ہےجب کہ ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے حملےکی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

Back to top button