انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر:ملٹری فورس پرحملےمیں 2 اہلکارہلاک

مقبوضہ کشمیرمیں سینٹرل ریزروپولیس فورس کےقافلےپرحملےمیں 2 اہلکارہلاک اور 3 زخمی ہوگئے

کشمیرمیڈیا سروس کےمطابق جنت نظیروادی کےضلع پلوامہ میں کنڈی جھیل پل کا افتتاح ہونا تھا، تقریب کی حفاظت پرمامورسینٹرل ریزرو فورس کی گاڑیوں پرنامعلوم مسلح افراد نےفائرنگ جردی جا کےنتیجے میں دواہلکارہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، ریسکیو اداروں نےہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں ایک اہلکارکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ہلاک اورزخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی ہے۔

حملے کے بعد بھارتی فوج اورکشمیری پولیس نےداخلی وخارجی علاقوں کوبند کرکے گھرگھرتلاشی کا عمل کا شروع کردیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ حملے کے بعد افتتاحی تقریب کومعطل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ مودی سرکارکی جانب سے متنازع بل کی منظوری کے بعد سے مقبوضہ کشمیرکووفاق کےماتحت دوریاستوں میں تبدیل کردیا گیا ہے اورممکنہ احتجاج کے پیش نظرفاشسٹ حکومت نے جگہ جگی بھارتی فوج کےتعینات کیےہیں اس کےباوجود سیکیورٹی فورسز پرحملےتعجب خیزہیں۔

Back to top button