انٹرنیشنل

کمپیوٹر سسٹم میں اینٹی وائرس ایجاد کرنے والے جان میکافی گرفتار

 کمپیوٹر سسٹم میں اینٹی وائرس ایجاد کرنے والے جان میکافی کو گرفتار کرلیا گیا۔

 امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ جان میکافی کو امریکا میں ٹیکس چوری کے الزام میں اسپین سے گرفتار کیا گیا ہے۔محکمہ انصاف کے مطابق جان میکافی پر 2014 سے 2018 تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے کا الزام  ہے جب کہ ان پر اثاثے چھپانے کا الزام بھی ہے۔محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ جان میکافی نے اپنی آمدنی دوسروں کے نام پر اکاؤنٹس میں جمع کی ہے۔

محکمہ انصاف کے مطابق جان میکافی کی اسپین سے امریکا منتقلی ابھی باقی ہے جب کہ الزام ثابت ہونے پر انہیں 30 سال تک قید ہو سکتی ہے۔

Back to top button