انٹرنیشنل

ٹرمپ کی اسپتال سے چھٹی، وائٹ ہاؤس پہنچتے ہی ماسک اتار دیا

کورونا میں مبتلا امریکی صدرٹرمپ اسپتال سے چھٹی کے بعد وائٹ ہاؤس منتقل ہوگئے۔

ٹرمپ نے اسپتال سے واپسی پر ماسک پہن رکھا تھا لیکن وائٹ ہاوس پہنچنے پر ماسک اتار دیا اور سیلیوٹ کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ کورونا کو اپنی زندگی پرحاوی ہونے نہ دیں،کورونا سے ڈرنےکی ضرورت نہیں، امریکی شہری کورونا کاشکار ہیں توبھی کوئی بات نہیں صرف احتیاط کریں،گھروں سے باہر آئیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارےپاس کورونا کی بہتر دوا ہے اور ویکسین بھی جلدآرہی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ انہیں فلوریڈا سے ویسٹ ورجینیا تک ڈیموکریٹس پر 1-2کی برتری حاصل ہے اور  وہ کسی بھی صورت الیکشن جیتیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں بھی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے، صدرٹرمپ کی صحت کولاحق خطرہ ابھی مکمل ٹلا نہیں۔

Back to top button