انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جارحیت جاری، مزید تین کشمیری شہید

بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج، پیلٹ گنوں اور آنسو گیس شیل کا بے دریغ استعمال کیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیاہے ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق قابض بھارتی افواج نے ضلع شوپیاں کے علاقے سوگن میں سرچ آپریشن کی آڑ میں محاصرہ کر کے تین کشمیریوں کو شہید کیا۔انٹرنیشنل میڈیاکے مطابق بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پورے ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج، پیلٹ گنوں اور آنسو گیس شیل کا بے دریغ استعمال کیا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی فورسز کی جانب سے شوپیاں میں شہید کیے گئے تین کشمیری نوجوانوں کی میتیں ان کے ورثا کے حوالے کی گئیں۔ قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نہتے کشمیری مزدوروں پر پاکستانی دہشت گرد ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم بھارتی تحقیقات میں تینوں بے گناہ ثابت ہوئے۔

Back to top button