انٹرنیشنل

بنگلہ دیش:چینی انجینئر "را "کے ہاتھوں قتل

بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ نےبنگلا دیش میں کام کرنےوالےچینی انجینئرکوقتل کرا دیا

بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ نےبنگلا دیش میں کام کرنےوالےچینی انجینئرکوقتل کرا دیا۔ چینی ٹیکنیشن لاؤ فن کوضلع پروج پورمیں آٹھویں بنگلادیش چائنا فرینڈشپ برج کی تعمیراتی سائٹ کے قریب تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا۔ پروج پور کے روڈ اینڈ ہائی ویز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مسعود محمود سمن نے چینی باشندے کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 58 سالہ لاؤ فن تعمیراتی پراجیکٹ کے چیف ٹیکنیشن تھے۔ قتل ہونے والے چیف ٹیکنیشن کے مترجم نے بتایا کہ لاؤ فن کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ شام کے وقت مزدوروں کو ان کی دیہاڑی دینے کے جا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ لاؤ فن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پروج پور ڈسٹرکٹ اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چینی باشندے کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔ بنگلا دیشی فوج کے میجر ریٹائرڈ دلاور حسین نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ چینی باشندے کو بھارتی خفیہ ایجنسی را نے قتل کرایا۔

Back to top button