انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

صدرٹرمپ کا اچانک حکم،طالبان میں خوشی کی لہردوڑگئی

امریکی افواج کوافغانستان سےنکل جانےکی ڈیڈ لائن دے دی گئی،صدرٹرمپ کا اچانک حکم،طالبان میں خوشی کی لہردوڑگئی

امریکی افواج کوافغانستان سےنکل جانےکی ڈیڈ لائن دے دی گئی،صدرٹرمپ کا اچانک حکم،طالبان میں خوشی کی لہردوڑگئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ وہ رواں برس کرسمس تک افغانستان سےامریکی افواج کا مکمل انخلا چاہتےہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی ٹوئٹ میں کہا کہ افغانستان میں فرائض پرمامورہمارے دلیرجوانوں کا اپنےگھروں میں ہونا ضروری ہے۔ ہمیں افغانستان میں تھوڑی تعداد میں خدمات انجام دینےوالےاپنےبہادرمرد اورخواتین کوکرسمس تک واپس اپنےگھربلا لینا چاہیے۔

واضح رہےکہ طالبان کےساتھ طےپانےوالےمعاہدے میں امریکا نے 2021 کےوسط تک اپنی تمام فوجیں افغانستان سےنکالنےکا وعدہ کیا تھا جب کہ طالبان نےاس کےبدلےمستقل جنگ بندی اورافغان حکومت کےساتھ شراکتِ اقتدارکا فارمولا طےکرنےکی یقین دہانی بھی کرائی تھی.

Back to top button