انٹرنیشنل

ریٹنگ بڑھانےکا معاملہ،بھارتی چینلز کےخلاف کاوائی شروع

ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹ (ٹی آر پی) میں گڑبڑکرنے کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

بھارت کے معروف ٹی وی چینل ری پبلک ٹی وی سمیت 3 ٹی وی چینلزکےخلاف ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹ (ٹی آر پی) میں گڑبڑکرنے کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیاکے مطابق ممبئی پولیس کمشنرپرم بیرسنگھ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ری پبلک ٹی وی اور مراٹھی زبان کے دو ٹی وی چینلزکے خلاف ثبوت ملے ہیں کہ انہوں نے اپنی ریٹنگ بڑھانے کےلیے ٹی آرپی میٹرز والے گھروں کو پیسے دیے تاکہ وہ ان کے چینلزکو مسلسل ٹی وی پرآن رکھیں۔ پرم بیرسنگھ کے مطابق ٹی آر پی میں ہیرپھیرکرکےاشتہارات کی مد میں کروڑوں روپےاضافی کمائےجاتےہیں، ان الزامات پردونوں مراٹھی چینلز کے مالکان کوگرفتارکرلیا گیا ہے جب کہ ری پبلک ٹی وی کے ڈائریکٹر اورپروموٹرکو تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کےمعروف ٹی وی میزبان ارناب گوسوامی ری پبلک ٹی وی کے سربراہ اوراس کے شریک مالک بھی ہیں۔ ممبئی پولیس کمشنر کے مطابق ممبئی شہر میں ریٹنگ کی جانچ کے لیے 2 ہزار میٹرز لگائے گئے ہیں اوران چینلزکےنمائندے ان میٹرز وال گھروں میں جاکر ان لوگوں کو ہرماہ 400 سے 500 روپے دیتے تھے تاکہ وہ جعلی طریقے سے ٹی آر پی بڑھانے میں مدد کریں۔ واضح رہے کہ ٹی آر پی ٹی وی چینلز کی مقبولیت اور اس کے ناظرین کی  تعداد بتانے کا پیمانہ ہے اور اس کے ذریعے طے ہوتا ہے کہ کونسا ٹی وی چینل عوام میں زیادہ معروف اور پسندیدہ ہے اور اسی بنیاد پر انہیں اشتہارات دیے جاتے ہیں۔

Back to top button