انٹرنیشنل

امریکی ریاست مشی گن کی گورنر کے اغوا کا منصوبہ ناکام؛3 ملزمان گرفتار

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی ایف بی آئی نے مشی گن کی سیاہ فام گورنر گریچن وٹمر کو اغوا کرنے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے ایک مخبر نے جون میں ہونے والے ایک اجلاس میں شرکت کی جس میں مشی گن سے تعلق رکھنے والی ملیشیا نے ریاستی حکومت کو گرانے پر گفتگو کی اور اجلاس میں شریک افراد کا خیال تھا کہ گورنر مشی گن امریکی آئین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہیں۔گرفتار ملزمان پر عائد الزامات میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا اجلاس میں ملیشیا کے متعدد ممبران کی جانب سے گورنر کو قتل کرنے پر بھی بات کی گئی جب کہ ویڈیو میں ایک ملزم نے کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن میں جم (فٹنس سینٹر) کھولنے کے حوالے سے فیصلہ نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

Back to top button