انٹرنیشنل

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

 آرمینیا اور آذربائیجان نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا جس پر آج سے عملدرآمد ہو گا۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سیز فائر معاہدے پر آج سے عمل ہو گا۔ اس موقع پر روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ سیز فائر معاہدے میں قیدیوں کا تبادلہ بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ کا بیان آذربائیجان اور آرمینیا میں 10 گھنٹے کے طویل مذاکرات بعد سامنے آیا۔دونوں ممالک کے درمیان 27 ستمبر سے شروع ہونے والی اس کشیدگی کے باعث 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

آذربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ کی مذاکرات کے لیے ماسکو میں پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے روسی صدر کی دعوت پر مذاکرات کیے تھے تاہم مذاکرات کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی نہیں ہو سکی تھی۔

Back to top button