انٹرنیشنل

پیرس میں 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے، 5 افراد ہلاک

پیرس میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

 طیاروں کے ٹکرانے کے بعد زندہ بچنے والوں کے حوالے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ایک طیارے میں دو جب کہ دوسرے طیارے میں تین افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور طیاروں میں کسی کے بھی زندہ بچنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

حادثے کے فوراً بعد تقریباً 50 فائر فائٹرز اور 30 جینڈ آرمز اور ہوا بازی کے ماہرین طیارہ گرنے والے مقام پر پہنچے تھے جب کہ طیارہ ٹکرانے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی اور حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Back to top button