انٹرنیشنل

تھائی لینڈ :بس اورٹرین میں تصادم ، 20 افراد ہلاک ، 29 زخمی

مسافربس بدھ مت ایک تہوارمیں شرکت کے لیے دارالحکومت سے دورعبادت گاہ پگوڈا جارہی تھی

تھائی لینڈ میں بدھ مذہب کے ایک تہوارمیں شرکت کےلیےجانے والے والی مسافربس اورٹرین میں خوفناک تصادم سے 20 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبررساں ادارے کےمطابق تھائی لینڈ کے صوبے چاچوئنگساومیں مسافربس بدھ مت ایک تہوارمیں شرکت کے لیے دارالحکومت سے دورعبادت گاہ پگوڈا جارہی تھی کہ پٹری عبورکرتے ہوئے ٹرین سے تصادم ہوگیا۔ حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پرہرجانب لاشیں اورزخمی مسافربےیارومددگار پڑے تھے۔

ریسکیو اداروں کےاہلکاروں نےامدادی کاموں کا آغازکرتےہوئےہلاک اورزخمی ہونےوالوں کومسافربس کےملبےسےنکال کرقریبی اسپتال منتقل کیا۔ بس کا ملبہ پٹری سےاُٹھانےکےلیےکرین منگوائی گئی ہے۔ تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثات عام ہیں، اقوام متحدہ کی 2018 میں شائع ہونےوالی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد کےلحاظ سے تھائی لینڈ دوسرے نمبرپرہے۔

Back to top button