انٹرنیشنل

صدارتی انتخابات:طالبان ٹرمپ کی فتح کےخواہشمند

افغان طالبان نے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ کامیاب ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے

امریکی نیوز چینلکودیے گئے انٹرویو میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہمیں یقین ہے کہ ٹرمپ امریکا کے صدارتی انتخابات میں جیت جائیں گے کیوں کہ وہ ایک ایسے سیاست دان ہیں جنہوں ںے امریکیوں سے کیے گئے سارے بڑے وعدے پورے کیے ہیں۔ طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ چھوٹی موٹٰی باتیں رہ گئی  ہوں تاہم ٹرمپ نے سبھی بڑے وعدے پورے کیے ہیں۔ اس لیے امکان ہے کہ امریکی عوام جو ماضی میں فریب کھاتے رہے ہیں ایک بار پھر ٹرمپ پر اعتماد کریں گے۔

ذییح اللہ مجاہد نے حال ہی میں صدر ٹرمپ کے  کورونا وائرس  میں مبتلا ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق ایک اور سینیئر طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ٹرمپ انتخابات میں کام یاب ہوکر افغانستان سے فوج انخلا مکمل کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹرمپ  نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دسمبر میں کرسمس تک افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا عندیہ دیا تھا اور طالبان کی جانب سے بھی اس بیان کا خیر مقدم کیا گیا تھا۔

 

 

Back to top button