انٹرنیشنل

چین مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروائے گا

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیرفاروق عبداللّٰہ نےکہا ہےکہ چین مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بحال کروائےگا

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیرفاروق عبداللّٰہ نےکہا ہےکہ چین مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بحال کروائےگا۔ انھوں نےکہا کہ بھارت کی جانب سےوادی میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ چین نےقبول نہیں کیا۔ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پرچین جوکررہا ہے یہ بھارت کے 5 اگست کے اقدام کی وجہ سےکررہا ہے۔ فاروق عبداللّٰہ نےمزید کہا کہ چین کہتا ہےجب تک وادی میں آرٹیکل 370 بحال نہیں کروگےہم رکنےوالےنہیں ہیں۔ انھوں نےیہ بھی کہا کہ چین کہتا ہےکہ آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرکےتم نےاب یہ معاملہ کھول دیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیرکا کہنا تھا کہ امید ہےچین کےدباؤسےوادی کی خصوصی حیثیت کا مسئلہ حل ہوجائے۔

Back to top button