انٹرنیشنل

ایران میں کورونا سےاموات کا نیا ریکارڈ بن گیا

کورونا سےاموات کا نیا ریکارڈ بن گیا،ایک روزمیں 251 افراد کورونا سےانتقال کرگئے

ایران میں کورونا سےاموات کا نیا ریکارڈ بن گیا،ایک روزمیں 251 افراد کورونا سےانتقال کرگئے، ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 لاکھ سےبڑھ گئی،ایرانی جوہری ایجنسی کےسربراہ علی اکبرصالحی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔ ترجمان ایرانی وزارت صحت کےمطابق چوبیس گھنٹوں کےدوران ایران میں کورونا کے 3 ہزار 822 نئےکیسزرپورٹ ہوئےجس کےبعد ملک بھرمیں کورونا متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 75ہوگئی جبکہ مجموعی اموات 28 ہزار 500 سےزیادہ ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہےکہ کیسزبڑھنےپرایران میں ماسک پہننےکی پابندی تہران سےبڑھا کردوسرے بڑے شہروں میں بھی کیےجانے پرغورکیا جارہا ہے۔

Back to top button