انٹرنیشنل

کورونا وائرس:کیسز 3 کروڑ 80 لاکھ سےبڑھ گئے

کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 80 لاکھ 85 ہزار 762 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 86 ہزار 55 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 83 لاکھ 70 ہزار 894 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 69 ہزار 147 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 86 لاکھ 28 ہزار 813 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 20 ہزار 18 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 80 لاکھ 38 ہزار 37 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 26 لاکھ 32 ہزار 33 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 914 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 51 لاکھ 85 ہزار 986 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 9 ہزار 917 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 71 لاکھ 77 ہزار 783 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 50 ہزار 709 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 3 ہزار 408 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 22 ہزار 966 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 26 ہزار 178 ہو چکی ہے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 27 ہزار 985 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 9 لاکھ 19 ہزار 83 ہو چکی ہے۔ اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 33 ہزار 124 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 9 لاکھ 18 ہزار 223 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ ارجنٹینا میں کورونا وائرس 24 ہزار 186 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 9 لاکھ 3 ہزار 730 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں کورونا کے باعث 33 ہزار 357 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 51 ہزار 171 رپورٹ ہوئے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 83 ہزار 945 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 8 لاکھ 21 ہزار 45 ہوگئے۔

Back to top button