انٹرنیشنل

امریکی صدرٹرمپ کورونا سےصحت یاب،تصدیق ہوگئی

کورونا وائرس کا شکارہونےوالےامریکی صدرکی کورونا وائرس رپورٹ منفی آگئی

عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس رپورٹ منفی آگئی، ٹرمپ کے ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لگاتار ٹیسٹ کئے گئے جو منفی آئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عوامی اجتماعات میں جانے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ ٹرمپ کے ابھی قرنطینہ کے 14 دن بھی مکمل نہیں ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ان میں اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

Back to top button