انٹرنیشنل

عمرہ کا دوسرا مرحلہ،کتنے افرادکو اجازت ہوگی؟

 سعودی عرب نےاعلان کیا ہےکہ 18سےدوسرےمرحلےمیں ڈھائی لاکھ مقامی معتمرین کوعمرہ کی اجازت ہوگی

سعودی میڈیا کےمطابق 4 اکتوبرکےبعد عمرے کی ادائیگی سےمرحلہ وارپابندی اُٹھانےکی اجازت دیدی گئی ہےجس میں صرف 6 ہزارمقامی معتمرین عمرہ ادا کرسکتےتھے تاہم اب 18 اکتوبرسےدوسرے مرحلےکا آغازہو رہا ہےجس میں 2 لاکھ سےزائد مقامی معتمرین کوعمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ اس حوالےسےسعودی عرب کی قومی کمیٹی برائےحج وعمرہ کےرکن حانی العمیری نےبتایا کہ 18 اکتوبردوسرے مرحلےمیں ڈھائی لاکھ معتمرین کےعلاوہ 6 لاکھ سےزائد عبادت گزاروں کومسجد الحرام میں نمازادا کرنےکی اجازت ہوگی۔

حانی العمری نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلےکےلیےمسجد نبوی میں روضہ مبارک کےعلاوہ مسجد نبوی کا پرانا حصہ بھی کھول دیا جائے گا۔ قبل ازیں 31 مئی سے مسجد نبوی کے صرف صحن میں نماز کی ادائیگی کی اجازت تھی۔ واضح رہے کہ یکم نومبر  سے تیسرے مرحلے میں غیر ملکی زائرین کو بھی عمرہ ادائیگی اور روضہ شریف پر حاضری کی اجازت ہوگی تاہم یہ واضح نہیں کہ کتنے ممالک کے شہریوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

 

Back to top button