انٹرنیشنل

جوہری معاہدہ ‘ چین کا ایران کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان، نئے فورم کی تشکیل کا بھی مطالبہ

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا

چین نے عالمی جوہری معاہدے 2015 میں ایران کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے مشرق وسطی میں تناو کو ختم کرنے کے لیے ایک نئے فورم کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چین کے شہر ٹینگچونگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران رہنماوں نے مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے مشرق وسطی میں تنا کو ختم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مساوی شراکت کے ساتھ کثیر الجہتی فورم کا مطالبہ کیا جو بات چیت کے ذریعے باہمی افہام و تفہیم میں اضافہ کرے گا اور مشرق وسطی میں امن کے لیے سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرے گا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے 2015 میں عالمی قوتوں کے ساتھ طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا جس پر چینی وزیر خارجہ نے بھی جوہری معاہدے پر چین کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کی توثیق کی۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے امریکا کی جانب سے یک طرفہ طور پر عالمی جوہری معاہدے سے دستبرداری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو معاہدے کے دیگر رکن ممالک کی رائے کا بھی احترام کرنا چاہیئے تھا۔ اپنی ضد یا انا کی تسکین کی خاطر عالمی امن کو تہہ و بالا کرنے سے گریز کرنا مناسب عمل نہیں۔

Back to top button