انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی 14 ماہ بعدرہائی مل گئی

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو 14 ماہ بعد رہا کردیا۔

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو گزشتہ سال 5 اگست کو اس وقت گرفتار کیا جب مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا تھا۔بھارتی حکومت نے متنازع قانون کے تحت محبوبہ مفتی کو بغیر کسی الزامات کے تحویل میں لیا تھا جس کے بعد ان کی صاحبزادی نے اپنی والدہ کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

محبوبہ مفتی کی صاحبزادی نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنی والدہ کی رہائی کی تصدیق کی۔

Back to top button