انٹرنیشنل

بھارتی یوگا گرو کا بیلنس آؤٹ، نیچے گرنے کے بعد شرم سے پانی پانی ہو گئے

رام دیو ریاست اتر پردیش کے علاقے ماتھورا میں ہاتھی کی کمر پر بیٹھ کر یوگا کا مظاہرہ کر رہے تھے

بھارت میں یوگا گرو کے نام سے مشہور گرو رام دیو ایک یوگا پرفارمنس کے دوران ہاتھی سے نیچے گر گئے جس کے بعد وہ شرم سے پانی پانی ہو گئے اور وہاں سے بھاگ نکلے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق رام دیو ریاست اتر پردیش کے علاقے ماتھورا میں ہاتھی کی کمر پر بیٹھ کر یوگا کا مظاہرہ کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک ہاتھی نے اپنی جگہ بدلی تو یوگا گرو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نیچے گر گئے۔یوگا گرو کی حفاظت پر مامور گارڈ فوری طور پر ان کے پاس آیا تاہم اس دوران گرو رام دیو پھرتی سے اٹھے اور آگے بڑھ گئے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ دیکھا جا رہا ہے جب کہ گرو رام دیو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں یوگا گرو کو کوئی چوٹ نہیں لگی۔

Back to top button