انٹرنیشنل

ریاست تلنگانہ میں شدید بارش، 12 افراد ہلاک

بھارتی ریاست تلنگانہ کےشہرحیدرآباد میں گزشتہ 2 روزسےشدید بارشوں سےسیلابی صورتحال پیدا ہوگئی

بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں گزشتہ 2 روز سے شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، مختلف واقعا ت میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق حیدرآباد میں پچھلے دو دنوں سے بارش مسلسل جاری ہے، 24 گھنٹوں میں 20 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سیلابی پانی میں گاڑیاں بہہ گئی ہیں۔ بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں ایک شخص کے سیلابی پانی میں بہہ جانےکی وڈیو بھی سامنے آئی ہے، متعددعلاقوں میں 7فٹ سےزائدپانی کھڑا ہوگیا ہے۔ تلنگانہ حکومت نے آج اور کل تعطیل کا اعلان کیا ہے، سیلابی پانی میں گھرے لوگوں کو نکالنے کے لئے امدادی کام جاری ہے۔

Back to top button