انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

چین کے صدر نے اپنی افواج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیدیا‘ کس ملک کے خلاف جنگ ہوگی؟ عالمی امن کو بڑا خطرہ

چینی حکومت کی ناراضگی کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ کے تحت واشنگٹن اور تائی پے کے درمیان تعلقات قریب تر بڑھ گئے ہیں

چینی صدر شی جن پنگ نے فوج کو ممکنہ جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے گوانگ ڈونگ صوبے کے ایک فوجی اڈے کے دورے کے موقع انہوں نے یہ حکم جاری کیا۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر شی پنگ کا یہ فوجی دورہ اس وقت ہوا جب چین اور امریکہ کے مابین کئی دہائیوں کے دوران تائیوان اور کورونا وائرس وبائی امور میں اختلافات کے باعث تنا اپنے عروج پر ہے اور واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین تنا میں اضافہ ہورہا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے گزشتہ روز امریکی کانگریس کو مطلع کیا کہ وہ تائیوان کو تین جدید ہتھیاروں کے نظام کی فروخت کے ساتھ آگے بڑھنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس میں جدید اعلی متحرک آرٹلری راکٹ سسٹم بھی شامل ہے۔ جس پربیجنگ کی جانب سے سخت ردعمل میں وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لیجیان نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کے کسی بھی منصوبے کو فی الفور منسوخ کریں اورامریکہ تائیوان فوجی تعلقات کو ختم کیا جائے. اگرچہ تائیوان کو کبھی بھی چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے زیر کنٹرول نہیں رکھا گیا تاہم بیجنگ اس جزیرہ نما خطے کا دعویدار رہا ہے تاہم چین کا کہنا ہے کہ وہ تائیوان پر قبضے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

چینی حکومت کی ناراضگی کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ کے تحت واشنگٹن اور تائی پے کے درمیان تعلقات قریب تر بڑھ گئے ہیں اگست میں، امریکی صحت اور انسانی خدمات کے سیکرٹری الیکس آذر ئے کئی دہائیوں میں تائیوان کا دورہ کرنے والے اعلی امریکی عہدیدار ہیں انہوں کا یہ دورہ بظاہر وبائی امراض کے مقابلہ کے لیے تائیوان کی مدد کے لیے امریکی منصوبے کا حصہ تھااس کے جواب میں بیجنگ نے تائیوان کے آس پاس فوجی مشقیں بڑھا دیں تھیں اور 18ستمبر کوتائیوان نے الزام عائد کیا تھا کہ 40کے قریب چینی جنگی طیاروں نے تائیوان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تائیوان کے صدر سوسائی انگ وین نے اس اقدام کو علاقائی طاقت کی جانب سے جاحانہ اقدام قراردیا تھا اور اپنے ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ 16 ستمبر کو رینڈ کارپوریشن کو ایک تقریر میں، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا کہ چین بحری طاقت میں امریکہ کا مقابلہ نہیں کرسکتا ان کا کہنا تھا کہ چین کے توسیع پسندانہ عزائم خطے کے لیے مہلک ثابت ہوسکتے ہیں. انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ چین اور روس طاقت کے توازن کو اپنے حق میں کرنے کے لیے معاشیات، سیاسی بغاوت اور فوجی طاقت کا استعمال کر رہے ہیں اکتوبر کے اوائل میں، ایسپر نے بیٹل فورس 2045 منصوبے کا اعلان کیاتھا جس کے تحت سال 2045 تک 500 بغیر پائلٹ کے جہازوں کے سکوارڈن تیار کرنے اور امریکی بحریہ کو جدید ترین آلات اور اسلحہ سے آراستہ کیا جائے گا۔

Back to top button