انٹرنیشنل

ٹرمپ کا میکسیکو کیخلاف انوکھا فیصلہ، سابق وزیر دفاع کو گرفتار کرلیا

جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا کو کن الزامات پر گرفتار کیا گیا یہ تاحال واضح نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی امریکی حکام نے گرفتاری کی تصدیق کی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے خلاف انوکھا فیصلہ سنا دیا جس کے بعد امریکا نے میکسیکو کے سابق وزیر دفاع جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا کو گرفتار کر لیاگیا۔

میکسیکو کے سابق وزیر خارجہ مارسیلو ابرارڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا کہ امریکی حکام نے جنرل سیلواڈور سنفیگوز کو لاس اینجلس ائیرپورٹ سے گرفتار کیا۔ مارسیلو ابرارڈ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ امریکا میں تعینات میکسکن سفیر نے انہیں سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا کو کن الزامات پر گرفتار کیا گیا یہ تاحال واضح نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی امریکی حکام نے میکسیکو کے سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جب اس حوالے سے ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کی خاتون ترجمان سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے گرفتاری کی تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کیا۔ مارسیلو ابرارڈ لاس اینجلس میں میکسیکو کے قونصل خانے کو جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا پر الزمات اور انہیں سفارتی استثنی کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

Back to top button