انٹرنیشنل

برطانوی عدالت نے ایم کیو ایم کے زیر انتظام 6 ٹرسٹ کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا

 برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کے زیر انتظام 6 ٹرسٹ کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کردیا۔ 

برطانوی ڈپٹی ہائیکورٹ جج پیٹر ناکس کے احکامات پر منجمد کی گئی پراپرٹیز میں ایبے ویو ہاؤس، ہائی ویو گارڈنز فرسٹ ہاؤس، وائٹ چرچ لین فرسٹ ہاؤس، بروک فیلڈ ایونیو ہاؤس، ہائی ویوگارڈنز سیکنڈ ہاؤس، وائٹ چرچ لین سیکنڈ ہاؤس اور ایم کیو ایم کا فرسٹ فلور الزبتھ ہاؤس دفتر شامل ہے۔ عدالتی احکامات کے تحت بانی متحدہ اور ان کے ساتھی مقدمے کا نتیجہ نکلنے تک ان پراپرٹیز میں رہ سکتے ہیں تاہم انہیں بیچا نہیں جاسکتا۔

Back to top button