انٹرنیشنل

آذربائیجان میں میزائل حملہ؛ 10 افراد جاں بحق

 آذربائیجان میں میزائل حملے میں 10 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر گانج میں میزائل رہائشی علاقے میں گرا جس سے کئی گھر تباہ ہو گئے۔آذربائیجان نے میزائل حملے کا ذمہ دار آرمینیا کو قرار دے دیا تاہم آرمینیا کی جانب سے ابھی تک ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے 10 گھنٹے کے طویل مذاکرات ہوئے تھے۔

دونوں ممالک کے درمیان 27 ستمبر سے شروع ہونے والی اس کشیدگی کے باعث 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔

Back to top button