انٹرنیشنل

آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان آج سے عارضی جنگ بندی پر اتفاق

آرمینیا اور آذر بائیجان کی افواج کے درمیان متنازع علاقے نگورنو کارا باخ کے معاملے پر شروع ہونے والی جھڑپوں میں  آج سے عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔

دونوں ملکوں کے نگورنو کاراباخ کے معاملے پر 27 ستمبر سے جھڑپیں جاری تھیں، جھڑپوں میں دونوں طرف کے شہریوں اور فوجیوں سمیت 700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔

Back to top button