انٹرنیشنل

آذر بائیجان سے جنگ، آرمینیائی وزیراعظم کی اہلیہ بھی میدان جنگ میں کود پڑیں

آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشنیان کی اہلیہ آنا ہکوبیان نے بھی فوجی تربیت لینا شروع کردی ہے

آذربائیجان سے جاری جنگ میں آرمینیائی وزیر اعظم کی اہلیہ بھی میدان جنگ میں کود پڑیں اور وہاں جانے کیلئے انہوں نے فوجی تربیت حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباغ کے تنازع پر شدید جنگ جاری ہے اور آذری فوج نے کئی علاقوں کو آزاد کرلیا ہے۔ آذری فوج کو اس وقت آرمینیا پر برتری حاصل ہے اور دو بار جنگ بندی کی کوششیں بھی ناکام ہوچکی ہیں۔اس صورتحال کے بعد آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشنیان کی اہلیہ آنا ہکوبیان نے بھی فوجی تربیت لینا شروع کردی ہے۔ آرمینیائی وزیر اعظم کی اہلیہ نے فیس بک پر تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ فوجی لباس میں ہیں اور تربیت حاصل کررہی ہیں۔ آرمینیائی وزیر اعظم کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ میرے ہمراہ 13 خواتین نے جنگی تربیت اور مشق کرنا شروع کردی ہے اور ہم جلدہی ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے بارڈر پر جائیں گے۔

Back to top button