انٹرنیشنل

فرانس:چرچ کےقریب چاقوسےحملہ، 2 افرادہلاک

میئرنیس نےسوشل میڈیا پراپنےبیان میں کہا کہ پولیس نےچاقوسےحملہ کرنےوالےشخص کوگرفتارکرلیا

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق میئرنیس نےسوشل میڈیا پراپنےبیان میں کہا کہ پولیس نےچاقوسےحملہ کرنےوالےشخص کوگرفتارکرلیا ہے۔ میئرنیس نےسوشل میڈیا پرجاری اپنےبیان میں کہا کہ چرچ کےباہرہونےوالےچاقوکےحملےسےمتعلق ہرچیزاسےدہشتگرد حملہ ظاہرکرتی ہے۔ دوسری جانب فرانسیسی وزیرداخلہ نےبھی حملےکی تصدیق کرتےہوئےکہا کہ نیس شہرمیں پولیس آپریشن جاری ہے۔ خیال رہےکہ رواں ماہ کےآغاز میں فرانس کےایک کالج میں تاریخ کےاستاد کی جانب سےکلاس میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی سےمتعلق خاکےدکھائےجس پرایک مسلمان نوجوان نےمشتعل ہوکراس ٹیچرکوقتل کردیا۔ اس واقعےکےبعد فرانس کےصدرایمانویل میکرون کی جانب سےحضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی سےمتعلق خاکےسرکاری سطح پرشائع کرنےکا اعلان کیا جس کی پوری دنیا کےمسلمانوں نےمذمت کی اورپاکستان سمیت دنیا کےکئی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کےبائیکاٹ کا مطالبہ بھی زورپکڑتا جا رہا ہے۔

Back to top button