انٹرنیشنل

معروف بھارتی اینکر ارناب گوسوامی گرفتار

پولیس نے معروف بھارتی نیوز اینکر ارناب گوسوامی کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا نے ری پبلکن ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف اور معروف اینکر ارناب گوسوامی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گوسوامی کو ان کی رہائش گاہ وورلی ہاؤس سے ایک خودکشی سے متعلق کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارناب گوسوامی کے ساتھ دیگر 2 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن میں فیروز شیخ اور نتیش سردا شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایک آرکیٹیک فرم کے مینیجنگ ڈائریکٹر 53 سالہ انوے نائیک اور ان کی والدہ نے 2018 میں خودکشی کی تھی اور اس حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کہ چینل کو انوے نائیک کو 83 لاکھ روپے ادا کرنا تھے جب کہ دیگر دو کمپنیوں نے بھی آکیٹیک ڈیزائنر کو رقم کی ادائیگی نہیں کی تھی اور تینوں کی رقم ملا کر 5 کروڑ سے زائد بنتی تھی۔

Back to top button