انٹرنیشنل

یو اے ای نے مسلم ممالک کی پیٹھ میں ایک اور چھرا گھونپ دیا، اسرائیل کیلئے بڑا اعلان کر دیا

یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز 26 نومبر سے ہوگا جس کا اعلان دبئی کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کیا

متحدہ عرب امارات نے مسلم ممالک کی پیٹھ میں ایک اور چھرا گھونپتے ہوئے اسرائیل کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز 26 نومبر سے ہوگا جس کا اعلان دبئی کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کیا۔ فلائی دبئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمپنی دبئی سے براہ راست تل ابیب کے لیے ہفتے میں 14 پروازیں آپریٹ کرے گی جس کے لیے بکنگ کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب بزنس اور اکانومی کلاسوں میں کرائی جاسکتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ دبئی سے تل ابیب اور تل ابیب سے دبئی کے لیے روزانہ دو پروازیں چلائی جائیں گی جن میں ایک طرف کا سفر تقریبا تین گھنٹے میں طے ہوگا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فلائی دبئی اس وقت واحد کمپنی نے جس نے دبئی سے اسرائیل کے لیے براہ راست کمرشل پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان ائیر ٹرانسپورٹیشن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت متحدہ عرب امارات سے تل ابیب کے لیے براہ راست 28 پروازیں چلائی جائیں گی۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد گزشتہ ماہ 19 اکتوبر کو پہلی مرتبہ مسافر پرواز یو اے ای سے اسرائیل پہنچی تھی جہاں اس نے تل ابیب کے قریب لینڈ کیا جس میں صرف کریو ممبران سوار تھے۔

Back to top button