انٹرنیشنل

صدارتی انتخابات، سوشل میڈیا نے ٹرمپ کا بڑا جھوٹ بے نقاب کر دیا

تمام تر تحفظات کے باوجود ہم انتخابات جیت چکے اور بڑی کامیابی کا جشن منانے کے لیے تیار ہیں

صدارتی انتخابات، سوشل میڈیا نے ٹرمپ کا بڑا جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب صدارتی انتخابات میں جیت کا دعوی کرنے کی تردید کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ تمام تر تحفظات کے باوجود ہم انتخابات جیت چکے اور بڑی کامیابی کا جشن منانے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی صدر نے صدارتی انتخابات کے نتائج سے قبل ہی جیت کا دعوی کیا ہے جب کہ ابھی صدارتی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کو فوری ایک نوٹیفکیشن بھیجا گیا ہے۔ فیس بک اور انسٹاگرام نے صارفین کو بھیجے جانے والے نوٹیفکیشن میں تردید کی ہے کہ صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

Back to top button