انٹرنیشنل

جنگی جرائم کی فرد جرم عائد، کوسووو کے صدر نے استعفیٰ دیدیا

مسلم ملک کوسووو کے صدر ہاشم تھاچی عہدہ صدارت سے اس لئے مستعفی ہوئے تاکہ دی ہیگ کی خصوصی عدالت میں پیش ہوسکیں

کوسووو کے صدر نے دی ہیگ میں قائم خصوصی عدالت کی جانب سے سربیا سے جنگ کے دوران جنگی جرائم کے ارتکاب کی فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی یورپی مسلم ملک کوسووو کے صدر ہاشم تھاچی عہدہ صدارت سے مستعفی ہوگئے ہیں تاکہ دی ہیگ کی جنگی جرائم کی خصوصی عدالت میں پیش ہوسکیں۔ خیال رہے کہ دی ہیگ کی جنگی جرائم کے خصوصی ٹریبونل نے رواں سال جون میں 1990 کی دہائی کے دوران سربیا سے جنگِ آزادی کے دوران ہاشم تھاچی پر جنگی جرائم کی فرد جرم عائد کی تھی۔ ہاشم تھاچی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک کی خود مختاری،کوسووو کے صدارتی عہدے اور قومی وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مستعفی ہورہے ہیں تاکہ عالمی عدالت میں کوسووو کے صدر کی حیثیت سے پیش نہ ہوں۔

Back to top button